پڈعیدن/ خانواہن(نامہ نگاران) قومی شاہراہ سے متصل خانواہن کے گاؤں صدام مری میں 20 ایکڑ زمین کے تنازع پر کوندھر برادری کے مابین گولیاں چل گئیں مبینہ فائرنگ کے نتیجہ میں دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا،جہاں پر مقتولین کی شناخت 28 سالہ جاوید اور 32 سالہ سجاد ولد عبدالقیوم کوندھر کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد دونوں بھائیوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں پولیس کے مطابق واقعے زمینی تکرار پر چچا بھتیجوں اور کزنز کے درمیان ہوا جو خونریزی میں تبدیل ہو گیا پولیس نے ملزمان کی تلاش میں مختلف جگہوں پر چھاپے مانے شروع کردیئے ہیں ۔تاہم علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے مزید خونریزی کا خدشہ پایا جاتا ہے، آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے۔پڈعیدن سے نامہ نگار کے مطابق پڈعیدن سمیت نواحی علاقوں بھریاروڈ،بھریاسٹی،پھل ،دریاخان مری،نوشہروفیروز،لاکھاروڈ،کلہوڑا اسٹیشن ،پیر صادق،کوٹ لالو،پکاچانگ،سمیت دیگر شہروں اور دیہات میں بجلی کے 18 گھنٹہ طویل بریک ڈاون نے شدید گرمی اور 42 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں روزے داروں کو بے حال کردیا،بجلی کے طویل بریک ڈاون سے مسجدوں اور گھروں میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،جبکہ درزیوں سمیت لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سیبکو زرائع کے مطابق نوشہروفیروز اور بھریا کے درمیان ہائی ٹینشن 132 کے وی کی تاریں اچانک ٹوٹ گئیں ہیں جس کے باعث طویل بریک ڈائون کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں گاؤں مراد کھوکھر لنک روڈ پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کر کے دونوجوانوں کو شدید زخمی کردیا ۔ پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے دونوں زخمی نوجوانوں اسپتال منتقل کردیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا،پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کی شناخت گاؤں حاجی موٹر مری کے رہائشی مری پیٹرولیم سروس کے منیجر امام بخش مری اور اعجاز مری کے نام سے ہوئی ہے ۔،واقعے پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ دوہرے قتل کے بعد علاقہ میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مخالفین میں مزید خونریزی کا خدشہ پایا جاتاہے۔محراب پور سے نامہ نگار کے مطابق دن دھاڑے بیچ سڑک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا، واقعہ دریا خان مری پولیس تھانہ کی حدود گاؤں مراد کھوکھر کے قریب کھوکھر موڑ پر پیش آیا جہاں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے مسلح افراد نے دریا خان مری سے گاؤں حاجی موٹیل مری جانے والے موٹر سائیکل سوار اعجاز مری اورامام بخش مری کو روکنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ اعجاز مری دریا خان مری کے مری پیٹرول پمپ کا منیجراور امام بخش مری کیشئر ہے،عینی شاہدین کے مطابق مقتول افراد نے مسلح افراد سے بچنے کیلئے بس میں بھی سوارہو گئے تھے لیکن انہیں بھری بس سے اتار کر گولیاں مار کر قتل کردیا۔خانواہن کے مطابق نامہ نگار کے مطابق خآنواہن میں دھرے قتل کا المناک واقعہ خانواہن شہر کوندھر برادری کا آپس میں زمین کے تنازعے پر جھگڑا فائرنگ دو افراد جاں بحق ہوگئے، خانواہن کے قریب نئی لکھی مائنر کے پاس زمین پر آپس میں چچا ، بھتیجے اور کزنوں کے بیچ میں زمین کے تنازے پر جھگڑا فائرنگ موقعہ پر دو سگے بھائی جاوید علی اور سجاد علی کوندہر قتل ،جوابدار فرار ، خانواہن پولیس نے دونوں لاش اپنی تحویل میں لیکر تعلقہ اسپتال کنڈیارو منتقل کردی ہیں۔
خانواہن میں جھگڑا غیروں کے درمیان نہیں‘ رشتے داروں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں،ملزمان کی تلاش میں پولیس کے چھاپے
Apr 24, 2022