جدہ( نیٹ نیوز) سعودی عرب نے حج 2022 کیلئے کوٹہ جاری کر دیا جس کے بعد مختلف ممالک سے اسی کوٹے کی بنیاد پر عازمین حجاز مقدس جاسکیں گے۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں مجموعی طور پر 10 لاکھ افراد دنیا بھر سے فریضہ حج ادا کریں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ رواں برس 65 سال سے کم عمر افراد حج کر سکیں گے اور حج کے خواہاں افراد کیلئے ضروری ہے ان کا سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کرونا ویکسین کا کورس مکمل ہو۔انڈونیشیا کے بعد جس ملک سے سب سے زیادہ عازمین حج کو آنے کی اجازت دی گئی ہے وہ پاکستان ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار585، نائجیریا کا 43 ہزار 8 ہے۔ افغانستان کا حج کوٹہ 13ہزار 582 اور ترکی کا 37ہزار 770ہے۔
افغانستان کا حج کوٹہ 13ہزار 582 ہے : سعودی عرب
Apr 24, 2022