محمد حنیف گل ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور مقرر

گوادر (بیورو روپورٹ)کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گوادر میں ڈی ایس ریلوے تعینات رہنے والے محمد حنیف گل نے ڈی ایس ریلوے لاہور کا چارج سنبھال لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد حنیف گل کی آمد پر ڈویڑنل آفیسران اور عمل نے پرتپاک استقبال کیا۔گزشتہ دنوں وزارت ریلوے نے ان کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے تھے۔پی پی آئی کے مطابق چارج سنبھالتے ہی محمد حنیف گل نے تمام برانچ کا وزٹ کیا اور آفیسروں کے کمروں میں بھی گئے اور موقع پر ہدایت بھی جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کو بروقت چلانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن