رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع رحیم یارخا ن میں 23کالجز میں عربی ڈیپارٹمنٹ ختم کردئیے گئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق 60سے 70ہزار طلبا و طالبات مختلف کلاسزمیں زیر تعلیم ہیں مگر عربی کی کلاسز شروع سے قائم نہ ہوسکی،محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سرکاری و نجی اداروں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا درس دیا جا رہا ہے اور جس سکول میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا پریڈ نہیں ہوگا،اس سکول کی رجسٹریشن اور مالکان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جانے کے دعوے کئے جا رہے ہیں ،مگر ضلع بھر کے کالجز میں عربی ڈیپارٹمنٹ قائم نہ ہونا محکمہ تعلیم کیلئے لمحہ فکریہ ہے، شہریوں محمد یونس،محمد حسیب،خاقان علی،محب شاہ،قاری رشید،محمد انور،اصغر علی،محمد اشرف،میاں غفار ،سہیل احمد،عاصم صدیق و دیگر نے وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری تعلیم اور ڈائریکٹر کالجز سے نوٹس لینے اور کا لجز میں عربی ڈیپارٹمنٹ اور کلاسز کے اجراء کا مطالبہ کیا ہے۔