آٹا چکی مالکان کا گندم کوٹہ بند

Apr 24, 2022

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ خوراک کی جانب سے آٹا چکی مالکان کو فراہم کیا جانیوالاگندم کا سرکاری کوٹہ بند کردیاجس سے آٹا چکی مالکان اور خریداروں کو مسائل کا سامنا ہے۔تفصیل کے مطابق کوٹہ بند ہونے سے ناصرف اس کاروبار سے وابستہ افراد بے روزگاری کا شکار بن رہے ہیں بلکہ دیسی آٹے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، محکمہ خوراک حکام کی جانب سے آٹا چکی مالکان کو یومیہ 500کلوگرام گندم سرکاری قیمت پر فروخت کی جارہی تھی ۔

مزیدخبریں