رنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) علاقہ نارنگ کی اہم ترین شاہراہ لاہور کالاخطائی نارنگ نارووال کرتار پور روڈ کی تعمیر ومرمت کا کام عرصہ چھ سال گزرنے پر بھی شروع نہ ہو سکا سابق دور میں9کروڑسے مرمت کا آغاز ہواٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار دھول مٹی سے اہل علاقہ مسافروں دکانداروں کا براحال کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ کا شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سے براستہ کالاخطائی نارنگ نارووال کرتار پور روڈ جس پر روزانہ سینکڑوں گاڑیاں رواں دواں رہتی ہیں اہم شاہراہ گزشتہ چھ سال سے بھی زائدعرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔