کراچی (کامرس رپورٹر ) سونیری بینک لمیٹڈ (SNBL) نے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی S&P گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس ( سابق آئی ایچ ایس مارکیٹ ) کے ساتھ ایک معاہدے کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت اشیاء کی قیمت کی تصدیق اور اشیا کے دوہری استعمال کی شناخت کی جانچ کو یقینی بنایا جائے گا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب سونیری بینک لمیٹڈ ہیڈ آفس، کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایس این بی ایل کے صدرسی ای او محتشم احمد عشائی، میسرز خالد ایسو سی ایٹس گلوبل ( آئی ایچ ایس مارکیٹ ، سنگا پور کے مقامی نمائندہ)کے سی ای او خالد حسین بھی موجود تھے۔ جبکہ بینک کی دیگر سینئر مینجمنٹ میں ڈ پٹی سی ای اوامین اے فریستا، چیف کمپلائنٹس آفیسر طارق یارخان ، ہیڈ آف آپریشنز علی حسن شاہ، چیف ا نفارمیشن آفیسر محمدسلمان علی ، چیف اینٹی منی لانڈرنگ آفیسر محمد امان یعقوب ، ہیڈ سینٹرلائزڈ ٹریڈ آ پر یشنز سید ضیا حبیب اور یونٹ ہیڈ تجارت پر مبنی منی لانڈرنگ محمد عدیل احمد جعفری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اور سی ای اومحتشم احمد عشائی اور ڈپٹی سی ای اوامین اے فریستا نے اس شراکت داری اور اس سے بینک کو ہونے والے فائدے پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ اس معاہدے سے تجارت پرمبنی منی لانڈرنگ ، دہشت گردی اور پھیلایو کی مالی معاونت کے خطرے کو مؤثر طریقے سے کم کرنے میں مدد لے گی ۔
سونیری بینک کاS&Pگلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کیساتھ معاہدہ
Apr 24, 2022