کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے سردار تنویر الیاس کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ کشمیریوں کو اچھی قیادت اور ریلیف فراہم کریں گے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم سردار تنویرالیاس علاقے کی اقتصادی ترقی پر توجہ دیں گے اور تیز رفتار صنعت کاری کے ہدف کو حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،انھیں اقتصادی ترقی اوروفاقی حکومت کے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کو بڑھانے کے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ سردار تنویر الیاس صنعت ، ایس ایم ایز، معدنیات، سیاحت اور زراعت جیسے شعبوں میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور صنعتی بستیوں اور سپیشل اکنامک زونز کو ترقی دیں گے ۔
سردار تنویر الیاس کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد
Apr 24, 2022