پائلٹ آصف شیخ جاوید اسپیشل اکنامک زونز کے کنوینر مقرر

کراچی ( کامرس رپورٹر)ممتاز تاجر پائلٹ آصف شیخ جاوید فیڈریشن کی اسپیشل اکنامک زونز سینٹرل کمیٹی کے کنوینر تعینات کردیے گئے۔آصف جاوید اس سے قبل ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے کنوینر اور اور ایوانِ تجارت و صنعت کراچی کے نائب صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔آصف شیخ جاوید نے کہا کہ زونز کے حوالہ سے ہم ماضی میں کوئی قابلِ ذکر کامیابی حاصل نہیں کرسکے اور نہ اپنے مختلف زونز کو برآمدات میں اضافہ کیلئے بروئے کار لاسکے۔آصف شیخ جاوید نے اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ زونز سے متعلق کوئی بھی پالیسی تبدیل کرنے سے قبل زونز کے سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیا جائے اور نئے زونز کے اعلانات سے پہلے ان سے مشاورت کی جائے تاکہ خامیوں کو دور کیا جاسکے۔آصف نے مزید کہا کہ زونز کیلئے ٹیکس استثناء کا اطلاق مقرر کردہ زمین پر نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے سرمایا کاری کی تاریخ سے مشروط کیا جائے تاکہ سرمایا کاروں کی دلچسپی برقرار رہے۔آصف شیخ جاوید نے اپنی تقرری پر چیئرمین بی ایم پی میاں انجم نثار چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا اور صدرفیڈریشن عرفان اقبال شیخ کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن