نیویارک(کامرس ڈیسک)امریکی اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کا رجحان رہا، اسٹاک ڈاجونز میں 2020کے بعد سب سے برا دن رہا۔ ایک ہی روز میں 900 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی۔لگاتار چوتھے ہفتے امریکی اسٹاک مارکیٹ مندی پر بند ہوئی، ڈاجونز میں مندی امریکی مرکزی بینک کے شرح سود میں اضافے کے اعلان سے ہوئی، آئی ایم ایف کا کہنا ہے امریکا میں شرح سود میں اضافے سے پوری دنیا کی ترقی متاثرہوگی۔