کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی، زیم بلڈرز کی جانب سے جی ٹی روڈ پر واقع پریمیئم کمرشل منصوبے زیم انسگنیا کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ تقریب کے موقع پر زیم بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیشان اکرم قریشی اور معروف کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ کلائینٹس اور زیم ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ زیم انسگنیا اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس میں سٹارٹ اپس اور سمال میڈیم انٹرپرائزز کھولے جائیں گے۔ اس منصوبے میں دفاتر، ریٹیل آؤٹلیٹس اور کاروباری ماحول کے لیے بہتریں ڈیزائن اور سہولیات کی فراہمی کو مد نظر رکھا جائیگا۔ اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے زیم بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیشان اکرم قریشی کا کہنا تھا کہ یہ اہم کمرشل منصوبہ بہترین اور منافع بخش کاروبار کے لیے نئی راہیں متعین کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کس طرح زیم بلڈرز پاکستان میں ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کے حوالے اہم ترین بلڈنگز متعارف کروا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملازمت کے بے شمار مواقع بھی مہیا کر رہے ہیں۔ زیم بلڈرز پاکستان کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کا مشن پاکستان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن سے آراستہ عمارات متوارف کروانا اور کاروبار کے بہترین مواقع پیدا کرنا ہے۔ حال ہی میں زیم بلڈرز کو میعار اور بر وقت تکمیل کے حوالے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے برانڈ آف دی ایئر 2021 کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جو کہ زیم بلڈرز کی کارکردگی اور لوگوں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔