رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب ہوگا جس میں سورج کو جزوی طورپرگرہن لگے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 30 اپریل رات 11بجکر45 پر گرہن لگنا شروع ہوگا، جزوی سورج گرہن رات 1بجکر42 پر عروج پر پہہنچے گا اوررات 3بجکر38 کو ختم ہوگایہ سورج گرہن جنوبی امریکا، انٹار کٹیکا اوربحر پیسیفک واٹلانٹک میں دیکھا جا سکے گا، سورج کو لگنے والا یہ جزوی گرہن 2022 کا پہلاسورج گرہن ہوگا۔
سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب ہوگا
Apr 24, 2022