پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کو فوری طور پر ازسرنو تشکیل دیا جائے : نعمان کبیر، رحمن عزیز

Apr 24, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پبلک سیکٹر انٹرپرائز پر زور دیا ہے کہ تمام پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کو فوری طور پر ازسرنو تشکیل دیا جائے کیونکہ ان کی اکثریت مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی ہے اور قومی خزانے پر ایک بڑا بوجھ بن چکی ہے، حکومت کو اس سلسلے میں ایک واضح منصوبہ ترتیب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو قومی خزانے کو ہونے والے بھاری نقصان پر قابو پانے کے لیے غیر معمولی منصوبہ بندی کرنا ہو گی ۔

مزیدخبریں