اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اور سیکورٹی فورسز سرحدوں کی سیکورٹی موثر بنائے ہوئے ہیں، سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ہماری فورسز نے سرحد پار دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایااس واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں۔
مذمت
فرخ حبیب کی پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
Apr 24, 2022