چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی کی وزیرستان میںدہشتگردوں کے حملے کی شدیدمذمت  

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیرستان میں دہشتگردوں کے پاک فوج پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس طرح کی تخریبی کاروائیوں سے دشمن وطن عزیز کے امن کو نقصان پہنچانے کے در پے ہے۔ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے .?اور ملک دشمن عناصر کی ہرچال کو ناکام بنایاجائیگا۔ چیئرمین سینیٹ نے شہید اہلکاروں کے بلنددرجات اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔
چیئرمین سینٹ

ای پیپر دی نیشن