پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ سے کارکردگی میں اضافہ ہوگا : سیگفرائیڈ ایکمین 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلئے ایمسٹرڈیم پہنچ گئی،شیڈول کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم تین روز تک ٹریننگ سیشن کرے گی۔دورہ یورپ کے دوران بیلجیئم میں پہلا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔قومی ہاکی ٹیم نے 3 گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں ہاکی کی مختلف ڈرلز کیں۔ پہلے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کی پھر مختلف ڈرلزکے ذریعے ہالینڈ کے خلاف میچز کی تیاری۔گول کیپرز نے بھی اس دوران بھرپور ٹریننگ کی کھلاڑی آج بھی پریکٹس کریں گے۔26 اپریل کو پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان پہلا میچ بریڈا میں کھیلا جائیگا،پہلا میچ ڈے ٹائم کے مطابق دن ایک بجے کھیلا جائیگا،ہالینڈ کیساتھ دوسرا میچ 27 اپریل کو ڈچ ٹائم کے مطابق صبح 11 بجے کھیلا جائیگاجبکہ پاکستان 28 اپریل کو پاکستان ٹیم بیلجیئم میں ٹریننگ کرے گی۔29 اپریل کو پاکستان ٹیم بیلجیئم کے خلاف میچ کھیلے گی،پاکستان ٹیم یکم مئی کو سپین روانہ ہوگی جہاں پاکستان اور سپین کے درمیان تین میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی،سیریز کے تینوں میچز بارسلونا میں کھیلے جائیں گے،سپین کیخلاف پہلا میچ 2 مئی دوسرا ٹین اور تیسرا میچ چار مئی کو کھیلا جائیگا، بعد ازاں پانچ مئی کو پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپسی کیلئے اڑان بھرے گی،ایمسٹرڈیم ایئر پورٹ پہنچ کر پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے پر امید ہیں ،دورہ یورپ سے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے انکے حوصلے میں مزید اضافہ ہوگا،میچز سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے تاکہ جو کمی بیشی ہو اسے پورا کیا جاسکے،امید ہے قومی ہاکی ٹیم محنت کیساتھ کھیلے گی اور بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...