بورے والا(تحصیل رپورٹر)لڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں غبن ‘ مالکان میں پھوٹ پڑ گئی، میجر (ر) گل اعجاز احمد نے شہریوں کو سوسائٹی کے ساتھ خرید و فروخت سے منع کر دیا انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے میاں رزاق احمد کے ساتھ مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی شراکت داری کرتے ہوئے ڈریم ویلی پراجیکٹ شروع کیا تھا میاں رزاق احمد نے میرے نام کو بطور شراکت دار ہٹانا شروع کر دیا اور این او سی سمیت دیگر انتظامات کے مکمل ہونے سے پہلے ہی شہریوں سے رقم اینٹھنا شروع کر دی میں نے بطور چیف ایگزیکٹو عدالت سے سٹے آرڈر حاصل کیا گل میجر (ر) گل اعجاز احمد نے شہریوں کو اراضی کی خرید و فروخت سمیت تمام معاملات میں رقم لگانے سے منع کر دیا۔