ملتان (نیوز رپورٹر) لائن سٹاف کو سیفٹی ایس او پیز کی آگاہی و ترغیب دینے اور ٹی اینڈ پی/پی پی ای کی چیکنگ کے لئے بہاولپورسرکل کی سیفٹی ٹیم نے واک کا اہتمام کیا۔ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو سرکل بہاول پورجام گل محمد زاہد اور ڈائریکٹر ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ میپکو کاشف مقبول کی زیرنگرانی ایڈیشنل ایگزیکٹو انجینئر سیفٹی بہاولپور سرکل محمد عامر انصاری اور سیفٹی انسپکٹر نعیم کمبوہ نے کنسٹرکشن سب ڈویڑن بہاولپور کے سائٹ ورک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن اے کے علاقہ میں ہائی ٹینشن اور لوٹینشن پولز کی تنصیب و تبدیلی کرنے والی ٹیم کی ٹی اینڈ پی/پی پی ای چیک کی اور کہا کہ لائن مینوں کی قیمتی جانیں کا تحفظ یقینی بنانے اور سیفٹی آلات کے استعمال کے فوائد کی آگاہی دینے کے لئے سیفٹی سیمینارز، سیفٹی واک اور سیفٹی پریڈز کا اہتمام کیاجارہاہے اور لائن سٹاف کی دوران ڈیوٹی کام کرنے کے طریقہ کار کو ایس ڈی او، ایکسین، ایس ای اور ہیڈ کوارٹر کے شعبہ سیفٹی کی جانب سے مسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔ لائن سٹاف کام کے دوران تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرے ۔