مظفرآباد (نمائندہ خصوصی )یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم جوش ایمانی کیساتھ منایا گیا۔ریاست بھرمیں مجالس عزاکا انعقاد،مرکزی امام بارگاہ پیرسید علم شاہ بخاری سے جلوس شبیہ تابوت امیرالمومنین برآمد ہوا۔۔زعیم ملت مفتی کفایت حسین نقوی، علامہ قاسم رضوی النجفی،الحاج احمد علی سعیدی ودیگرعلمائے کرام و ذاکرین نے خطاب کیا۔تفصیلات کیمطابق آزادکشمیر،پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج،امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یوم شہادت ایمانی جوش وجذبے اوراس عہدکی تجدید کیساتھ منایا جائیگا کہ دین و انسانیت کی سربلندی،معرفت الہیہ سے سرفراز ہونے کیلئے سیرت امیرالمومنین سے رہنمائی لی جائیگی۔یاد رہے امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کو ایک بدبخت عبدالرحمان ابن ملجم شقی نے 19رمضان کومسجد کوفی میں اس عالم میں ضربت لگائی کہ جب امام نماز فجرکی امامت کروارہے تھے۔اور زہرسے آلودتلوارکے زخم کیوجہ سے جانبرنہ ہوسکے اوراس طرح21 رمضان کو مولائے کائنات جام شہادت نوش کرگئے۔