آستانہ پیر سید حسن پروانہ کی  مسجد میں ختم قرآن کی محفل


ملتان (سماجی  رپورٹر) شیخ نیاز محمد خادم دربار شریف و سجادہ نشین حضرت پیر سید سخی شاہ حسن پروانہ ملتان کے آستانہ عالیہ پر گزشتہ شب مسجد دربار شریف میں ایک یادگار محفل قرآن پاک و ختم شریف کا انعقاد عمل میں لایا گیا محفل میں حافظ محمد بلال قریشی نے  قرآن پاک کی آیات باآواز بلند تراویح میں پیش کی۔ اس موقع پر استاد حضرت علامہ مولانا غلام حسین نقشبندی جماعت اہلسنت نے بھی شرکت کی۔  اس موقع پر حافظ صوفی بشیر احمد قادری اور شہاب الدین وغیرہ نے ہدیہ بحضور ؓسرور کونین پیش کیا۔ 
سرپرست اعلی شیخ سرفراز و شیخ اکرام الٰہی قریشی، اختر علی قریشی، محمد انور، ملک قدیر احمد، سید واجد حسین ‘رانا محمد آصف، شبیر احمد چوہان، محمد صلاح الدین، محمد زاہد و دیگرنے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن