خانگڑھ ( نمائندہ خصوصی) بلدیہ خان گڑھ کے خاکروب پر تشدد کا معاملہ، دکانداروں اور خاکروبوں میں صلح کرا دی گئی۔ تشدد کے مرتکب دکان دار باپ بیٹے نے خاکروب سے معافی مانگ لی۔ مقامی ایم پی اے منصور احمد خان کے صاحبزادے بلال خان نے مقامی دکاندار شیخ گلزار اور اس کے بیٹے مصطفیٰ اور خاکروب مظہر حسین کے درمیان صلح کرا دی۔