مظفرآباد (نمائندہ خصوصی )تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد میں عید الفطر سے قبل ہی مہنگائی کا جن باہر نکل آیا،ٹیلرز کی انوکھی منطق انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ انراخ پر بکنگ بند کے بورڈ آویزاں کرتے ہوئے بیک ڈور ڈپلومیسی کا آغاز کر دیا،ڈبل سلائ1700، عام سوٹ 1200،فینسی سوٹ 2ہزار روپے سلاء وصول کی جانے لگی مگر گاہک شکایت درج کروانے سے گریزاں، انتظامیہ کی جانب سے عوام کو گراں فروشوں کے خلاف شکایات درج کروانے کے لیے مہم بھی کارگر ثابت نہ ہو سکی، گوشت گھر پر مٹن 8 سو روپے کلو جبکہ ہڈیاں 550 روپے کلو اور اعتراض کرنے والے کو گالم گلوچ مفت دی جانے لگیں، ہر دکان ریڑھی تھڑے پر سبزی فروٹ آلو پیاز ٹماٹر کے اپنے ہی انراخ مقرر ہیں انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ لسٹ پر درج انراخ پر سڑے گلے پھل فروٹ، سبزی لہسن ادرک آلو پیاز ٹماٹر دیے جاتے ہیں. شہری حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت گھر سمیت مدینہ مارکیٹ، مین بازار و دیگر علاقوں میں گراں فروشوں کو لگام ڈالنے کے لیے کردار ادا کریں.۔