فریقین ایک دوسرے سے بغلگیر

Apr 24, 2022


اوگی(نامہ نگار)سلابٹ میں بہن بھائی اراضی تنازعہ اور تصادم کیس کا جرگہ کی کاوشوں سے راضی نامہ کرلیاگیا،فریقین ایک دوسرے سے بغلگیرہوگئے اورآئندہ پرامن رہنے کاعہدکرلیا،راضی نامہ میں سابق ناظم ڈاکٹرصدیق ،چیرمین انورزیب ،ماجدتنولی نے کلیدی کرداداداکیا،تفصیلات کے مطابق سلابٹ کے حبیب الرحمن اور انکی ہمشیرہ زیب النساء کے درمیان اراضی تنازعہ تھا جس میں  چندروزقبل تصادم ہواجس میں پانچ فرادشدیدزخمی ہوئے ،پولیس نے مقدمہ درج کیا،کئی افراد نے عبوری ضمانتیں کرائیں تاہم چیرمین ویلج کونسل نمبل فتح بانڈی انور زیب ،ڈاکٹر صدیق،ماجد تنولی،راشدایڈوکیٹ کی زیرقیادت عمائدین فریقین میں راضی نامہ کیلئے متحرک ہوئے اورانکی کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ روزجرگہ منعقدہوا۔

مزیدخبریں