ویکسین کاکوئی بندوبست نہ ہونے پر شہری ٹھوکریں کھارہے ہیں: عمرخطا ب جلوال


اوگی(نامہ نگار)یونین کونسل شیرگڑھ ویلج کونسل چن سیرمیرامیں آوارہ باولے کتوں کی بہتات ،درجنوں افرادپرحملہ آورہوکرزخمی کردیا،کیٹگری ڈی ہسپتال اوگی سمیت کسی بھی صحت کے مرکزمیں متاثرہ افرادکیلئے ویکسین کاکوئی بندوبست نہ ہونے کے سبب وہ ا س رمضان المبار ک کے بابرکت مہینے میں الگ سے بھوکے پیاسے دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں ،آوارہ باولے کتوں کی بہتات کے سبب خواتین اپنے بچوں کوگھرسے جانے سے منع کرنے لگیں، جلوال برادری کے سربراہ عمرخطا ب جلوال نے اس اندھیرنگری چوپٹ راج پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے میڈیاسے گفتگومیں کہاکہ شیرگڑھ ویلج کونسل چن سیرمیرامیں کئی روزسے آوار ہ باولے کتوں نے انت مچارکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن