موضع پر مولی میں پرانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا


صوابی( نامہ نگار )موضع پر مولی میں پرانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ وقار علی سکنہ پر مولی نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی اسد علی ، والد افضل خان ، محمد شیر ، مختیار علی ، ساحل اور ضیاد اراضیات واقع شکرہ ونڈ میں فصل از قسم تھوم نکال رہے تھے کہ اس دوران مبینہ طور پر شا ہ جہان ، زاہد اور زبیر کی ایماء پر مسلح آکر لیاقت اور فرہاد کی ایماء پر ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی اسد علی گولی لگنے سے جاں بحق جب کہ دیگر بال بال بچ گئے رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی ہے کہ مبینہ ملزمان زبیر ، شاہ جہان اور زاہد کے ساتھ پچیس فروری 2013سے اقدام قتل کی دشمنی چلی آرہی تھی ۔ پر مولی پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن