بجلی میٹروں کی ننگی تاریں حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں‘درست کی جائیں:شہری

Apr 24, 2022


خان پور (تحصیل رپورٹر ) نیو غلہ منڈی کے قریب یو بی ایل بنک والی گلی میں بجلی کے پول پر نصب بجلی کے متعدد میٹروں کی ننگی تاریں کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں مقامی رہائشیوں نے میڈیا سے بتایا کہ بجلی کے میٹر محض چند فٹ کی اونچائی پر نصب ہیں مین ٹرانسفارمر بھی نزدیک ہے اور یہاں پر اکثر میٹروں کی بجلی کی تاریں بالکل ننگی ہیں اہل محلہ نے ایکسین واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا خان پور سے اپیل کی کہ فوری طور پر نوٹس لے کر میٹروں کو اونچا نصب کیا جائے اور ننگی تاریں بھی ٹھیک کی جائیں۔

مزیدخبریں