رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے رواں ماہ کے پہلے بیس دنوں میں سنگین جرائم میں ملوث 335 مجرمان اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 765 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 8 چالو بھٹی شراب ، 243 لیٹر لہن (کچی شراب ) ، 2977 لیٹر کشید شدہ شراب ، 22 کلو 595 گرام چرس ، 1500 گرام بھنگ ، 1080 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ، پولیس نے ایک عدد کلاشن کوف ، 10 عدد پستول 12 بور ، 29 عدد پسٹل 30 بور ، ایک عدد ریوالور اور 113 روند و کارتوس برآمد ہونے پر ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ۔