عالیوالا ( نمائندہ نوائے وقت )کوٹ چھٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق کھرل،موجودہ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر علی شاہ نے خصوصی شرکت کی ہومیو پیتھک ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شکیل ملک نے کہا کہ غریب عوام کو بنیادی طبی سہولیات میسر کرنا اولین ترجیح ہے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر علی شاہ نے کہا کہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج غریب عوام کے لیے بہترین طریقہ علاج ہے جس کے لیے ہومیوپیتھک کمیونٹی اپنی ڈومین رہ کر عوام کی خدمات سر انجام دے سکتی ہیں،سابق ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق کھرل صاحب نے تمام ہومیوپیتھک کمیونٹی و پیرا میڈیکس کی خدمات کو سراہا،اس موقع پر کوٹ چھٹہ سے ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نے شرکت کی اور نیو تعینات ہونے والے ڈی ڈی ایچ او کو مبارکباد پیش کی۔