کو ٹ چھٹہ (نمائندہ نوائے وقت) نان کوالیفائیڈ اور ان ٹرینڈ ڈاکٹرز کسی رعایت کے مستحق نہیں اور نہ ہی ایسے عطائیوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے دیں گے ۔ چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ں قانون شکنی میں ملوث پایا گیا تو سخت ایکشن لیں گے ۔ یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ٹ چھٹہ ڈاکٹر سید علی رضا نے ینگ پیر ا میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدہ داران کو ہدایت کی کہ وہ جہاں بھی ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہو تو ہومیو پیتھک کی پریکٹس کرے ۔
اگر ایلو پیتھک ہے تو وہ صرف ایلو پیتھک کے ذریعے ہی علاج معالجہ کرنے کی اجازت ہے ورنہ عطائیت میں ملوث پایا گیا تو ٹھوس کار روائیاں ہوں گی