واشنگٹن(اے پی پی)امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریبی علاقے کنیکٹیکٹ ایونیو میں فائرنگ کے واقعہ میں 4 افرادزخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور نے گرفتاری سے قبل خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ خبر رساں اداروں نے علاقے کے اسسٹنٹ پولیس چیف سٹورٹ ایمرمین کے حوالے سے بتایا کہ امریکی دارالحکومت کے قریبی علاقے کنیکٹیکٹ ایونیو۔وین نس جاہں بڑی تعداد میں سکول اور سفارتخانے واقع ہیں ،میں ایک عمارت کی پانچویں منزل سے حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک بارہ سالہ لڑکی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گھیر نے کی کوشش کی جس پر اس نے اپنے آپ کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں ایک 12سالہ لڑکی بھی ہے جس کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ دو افراد کو شدید زخمی ہیں ۔ واشنگٹن پولیس کے سربراہ رابرٹ کونٹی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کارروائی کے دوران مشتبہ حملہ آور نے اپنی جان لے لی۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کے اپارٹمنٹ سے ایک خودکار سنائپر گن، متعدد کارتوس،گولہ بارود اور3 اسالٹ طرز کی چھ رائفلیں برآمد کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
امریکہ فائرنگ