ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری تعلیم کا خیر پور ٹامیوالی میں قائم رمضان بازارکا دورہ

بہاول پور ٗخیرپورٹامیوالی(بیورورپورٹ +خبرنگار) ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساوْتھ پنجاب جام آفتاب حسین نے تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں قائم سستا رمضان بازار کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری جام آفتاب حسین نے رمضان بازار میں قائم آٹا، چینی، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ، چکن اور دیگر اشیائے خوردونش کے سٹالز پر گئے جہاں انہوں  نے اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری نے رمضان بازار میں آئے ہوئے افراد سے ملاقات کی اور ان سے اشیائے خوردونوش کے نرخ، کوالٹی اور رمضان بازاروں میں دی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے رمضان بازاروں میں آٹے کا تھیلا 400 روپے فی دس کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح چینی 75 روپے، چکن، انڈے اور ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس میں 13 مختلف اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن