خانیوال(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر سرپرستی گندم خریداری مہم میں تیزی آگئی۔ محکمہ خوراک نے مقررہ ہدف کا 65 فیصد گندم خرید لی جبکہ خانیوال،کبیروالا،جہانیاں کے 94 فیصد کاشتکاروں کو باردانہ بھی فراہم کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے خریداری کا جائزہ لینے کیلئے پرچیز سنٹر نیازی چوک کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول اعجاز سیال ہمراہ تھے۔ ڈی سی نے گندم ان لوڈنگ کے دوران گندم میں نمی کا تناسب بھی چیک کیا اور محکمہ خوراک کو 2 لاکھ تیس ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری تک مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کی گندم کسی کو باہر نہ لے جانے دی جائے کم ٹارگٹ والے سنٹرز پر خصوصی فوکس کیا جائے۔