لاہور(آئی این پی) فارم کی واپسی سے پیسر حسن علی کے چہرے کی مسکراہٹ بھی لوٹ آئی۔انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ میں حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ کی، انھوں نے کہا کہ میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کاؤنٹی میں پہلا میچ بھی یہاں کھیلا، 5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کیلئے خاص موقع ہوتا ہے، اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت اہم ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب آپ جیمز اینڈرسن جیسے لیجنڈ کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ جب میں میدان سے باہر آیا تو وہ میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو بہت ہی یادگار لمحہ تھا۔
فارم میں واپسی کیساتھ ہی حسن علی کے چہرے کی مسکراہٹ بھی لوٹ آئی
Apr 24, 2022