9فارم میں واپسی؛ حسن علی کے چہرے کی مسکراہٹ لوٹ 

لاہور(یواین پی) فارم کی واپسی سے حسن علی کے چہرے کی مسکراہٹ لوٹ آئی۔انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ میں حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ کی، انھوں نے کہا کہ میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کاؤنٹی میں پہلا میچ بھی یہاں کھیلا، 5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کے لیے خاص موقع ہوتا ہے، اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت اہم ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب آپ جیمز اینڈرسن جیسے لیجنڈ کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ  جب میں میدان سے باہر آیا تو وہ میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو بہت ہی یادگار لمحہ تھا، شہرہ آفاق انگلش پیسر کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے میں کافی نروس تھا لیکن انھوں نے بھرپور سپورٹ کیا، اس لیے یہ ایک شاندار تجربہ رہا اور میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا۔یاد رہے کہ حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گلوسٹر شائر کیخلاف پہلی اننگز میں 16 اوورز میں 47 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔گزشتہ سال یواے ای میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پیسر کا ستارہ مسلسل گردش میں تھا۔آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میں پٹائی کے بعد دورہ بنگلادیش میں کارکردگی قدرے بہتر رہی مگر بعد ازاں کپتان بابر اعظم کی جانب سے مسلسل مواقع دینے کے باوجود روٹھی فارم واپس نہ آسکی،اب کاؤنٹی کرکٹ میں بہتر کارکردگی ان کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
فارم میں واپسی

ای پیپر دی نیشن