ہائرایجوکیشن کمشن کے4 ممبران کی رکنیت منسوخ کرنے کافیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر) ہائرایجوکیشن کمیشن کے4 ممبران کی رکنیت منسوخ کرنے کافیصلہ کرلیا بتایا گیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرطارق بنوری نے وزیراعظم شہبازشریف کوچاروں نام بجھوادیے ہیں، جن میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹرعطاء الرحمان،سابق سیکرٹری پلاننگ کمیشن شیخ اکرم،نادرا پنجوانی اورعارف بٹ شامل ہیں۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرطارق بنوری نے کمشن کے باقاعدہ اختیارات ملنے کے بعدسب سے پہلا ایکشن لیتے ہوئے کمشن کے غیرقانونی ممبران کی رکنیت ختم کرنے کیلئے عدالت عالیہ کے بعداب وزیراعظم شہباز شریف کے نام باقاعدہ لیٹرجاری کردیاہے جس میں کہا گیاہے کہ کمشن کے ممبران میں ازخوداورمبینہ سفارش کے باعث تعینات ہونے والے4ممبران  ڈاکٹرعطاء الرحمان، شیخ اکرم،نادرا پنجوانی اورعارف بٹ کی رکنیت ختم کی جائے۔بتایاگیا ہے کہ کمشن ممبران کی معطلی کے بعد کمشن کے ممبران کی شفاف تعیناتی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد ایچ ای سی کے مستقل ایگزیکٹیو ڈائریکٹرکی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
ہائرایجوکیشن کمشن

ای پیپر دی نیشن