ملتان (نیوز رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روزمیں 89صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر19لاکھ69ہزار روپے جرمانہ عائد۔2مقدمات درج۔22پریل کوملتان سرکل میں 11 بجلی چوروں کو293360 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 20بجلی چوروں کو250823روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں ایک بجلی چور کو 108500روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں ایک بجلی چور کو15000روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 14بجلی چوروں کو327405روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 28صارفین کو504000 روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،مظفرگڑھ سرکل میں 14صارفین کو 470000روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج ہوا۔
بجلی چور