آوار ہ کتوں کاحملہ،3سالہ بچے کو نوچ ڈالا ، اہالیان علاقہ سراپا احتجاج

میلسی(نمائندہ نوائے وقت)آوار ہ کتوں کاحملہ،3سالہ بچے کو نوچ ڈالا ،نشتر ہسپتال منتقل، تفصیل کیمطابق میلسی شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں  کی بھر مار سے شہری پریشان ہوگئے  گزشتہ روز موضع ڈھمکی کے شہریار کے 3 سالہ بیٹے محمد عابد کو آوارہ کتوں نے بری طرح نوچ ڈالا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی لایا گیا بچے کی حالت زیادہ بگڑنے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں پہلے بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے متعدد بار ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی انہوں نے کمشنر ملتان سے شہر بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آوار ہ کتے  

ای پیپر دی نیشن