وزیر اعظم نے پاکستان بھر میں قیدیوں کی سزا میں کمی کر دی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کے دورے کے دوران پاکستان بھر میں قیدیوں کی سزا میں  دو ماہ کی کمی  کا اعلان کیا ہے۔پرائم منسٹر آفس کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کوٹ لکھپت جیل حکام کو قیدیوں کی سہولت کے لیے دستیاب ذرائع کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لانے کی تاکید کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف جرائم میں زیر حراست قیدیوں کے کھانے پینے اور صحت کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی بھی تاکید کی۔

ای پیپر دی نیشن