سعودیہ، یواےای نے فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کوآگاہ کردیا: وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں۔وفاقی وزیرخزانہ نے جیو نیوزسے بات کرتے ہوئے اُمید ظاہرکی کہ آئی ایم ایف جلد اسٹاف لیول معاہدہ کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے فنانسنگ کے بارے میں آئی ایم ایف کو آگاہ بھی کردیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دو ارب ڈالر دیے گئے ہیں جبکہ یو اے ای نے بھی آئی ایم ایف کو پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔اس قبل آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اہم بیل آؤٹ حاصل کرنے کے لیے تمام شرائط پوری کرلی ہیں۔پاکستان کی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انٹونیٹ مونیسو سیح پُریقین ہیں کہ وہ بہت جلد عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن