چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت کی پرفارمنس آڈیو ویڈیو لیکس کےعلاوہ کچھ نہیں ہے۔چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو لیک پر ردعمل میں سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت خفیہ اداروں کو ریاست اور عوام کے تحفظ کے بجائے اپنی ناجائز خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہی ہے، امپورٹڈ اور فاشسٹ حکومت کی پرفارمنس آڈیو ویڈیو لیکس کےعلاوہ کچھ نہیں ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا چیف جسٹس کی ساس کے خیالات پر سیخ پا ہونے والے اُن کے داماد اور بیٹی کی ساس سے خیالات بھی سُن لیں، نااہل حکمران اپنے مخالفین اور ججز کی ذاتی زندگیوں میں جھانکنا چھوڑ دیں، پی ڈی ایم اور ن لیگ پنجاب میں آئین کے مطابق الیکشن کروائے اور حیلے بہانوں سے گریز کرے۔سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت الیکشن کے میدان میں اُتر کر شیر بن کر دکھائے اور بھیگی بلی بننا چھوڑ دے، 27 اپریل کو الیکشن چوروں کی سیاست نیست ونابود ہو جائے گی۔
حکومت کی پرفارمنس آڈیو ویڈیو لیکس کےعلاوہ کچھ نہیں: فیاض چوہان
Apr 24, 2023 | 15:46