لاہور کے علاقے سندر میں چور ایک جیولری شاپ سے 5 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سندر کے علاقے میں چوری کی واردات نجی سوسائٹی میں واقع جیولری شاپ پر ہوئی، چور 3 کلو سونا اور 32 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چوری ہونے والے زیورات کی مالیت 4 کڑور 76 لاکھ بنتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے گیس سلنڈر سے آہنی سیف بھی کاٹا اور 32 لاکھ روپے بھی لوٹ لیے، چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے
شیئر کریں: