لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پارٹی کے 27 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر خصوصی پیغام شیئر کیا ہے.
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر، لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ آج سے 27 سال پہلے عمران خان نے جس سفر کا آغاز کیا، آج اس کارواں میں لاکھوں تحریک انصاف کے ممبرز اور کروڑوں چاہنے والے شامل ہو چکے ہیں۔ اس قافلے میں شامل سب ساتھیوں کو یوم تاسیس مبارک #PTIFoundationDay
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 24, 2023
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر، لوگ ساتھ آتےگئےاور کارواں بنتا گیا‘، ’27 سال پہلے عمران خان نے جس سفر کا آغاز کیا آج اس کارواں میں لاکھوں لوگ ہیں‘۔
اسد عمر نے مزید لکھا کہ اس قافلے میں شامل سب ساتھیوں کو یوم تاسیس مبارک ہو‘، واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد 25 اپریل 1996ء کو رکھی تھی۔