متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں رمضان کے دوران 319 گداگروں کو گرفتار کیا گیا جن میں ڈھائی سو سے زائد پاکستانی شامل ہیں۔دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ عوام گداگروں کو پیسے دینے سے اجتناب کرے۔پولیس کے مطابق گرفتار گداگروں میں 253 پاکستانی، 40 بھارتی شہری شامل ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 167 مرد جبکہ 152 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان گرفتار افراد میں سے 9 کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔