لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں۔ ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے سٹیڈیم پہنچا یا گیا۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا ۔ کھلاڑیوں نے بائولنگ ‘بیٹنگ کیساتھ ساتھ فیلڈنگ کی پریکٹس بھی کی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کیدرمیان پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر۔ نیوزی لینڈ اورپاکستان کے دمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کل 25 اپریل کو کھیلا جائیگا۔محمد رضوان قومی سکواڈ کے ہمراہ پریکٹس سیشن کیلئے نہیں آئے۔محمد رضوان نے ہوٹل میں موجود رہے اور آرام کیا۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جیکب ڈفی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف اب تک سیریز بہترین رہی ہے، لڑکوں نے بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ اس سکواڈ کے کچھ کھلاڑی ورلڈکپ کا حصہ ہوں گے جبکہ کچھ نہیں ہوں گے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے دوسرے میچ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ چیپ مین نے بہترین باری کھیلی جس کی وجہ سے ٹیم نے دوسرا میچ جیتا۔ پاکستان کی ٹیم میں بہترین بیٹرز اور بائولرز موجود ہیں۔پاکستان کا پہلے بھی دورہ کیا ہے اس لیے دوسرے میچ میں جیت کو اپ سیٹ نہیں کہتا۔ اگلے دونوں میچوں میں اچھا کھیلنے کی کوشش کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس، چوتھا ٹی ٹونٹی کل
Apr 24, 2024