لاہور (کامرس رپورٹر )افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے وفد کا بورڈ ممبر اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شریک چیئرمین خان جان الکوزی کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا۔ ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔ ذکی اعجاز نے کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت اہمیت کی حامل ہے۔