بیوی کی ناک ‘کان کاٹنے والے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قصورکے علاقہ پھولنگر میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والے سفاک ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرنے پر ڈی پی او قصور طارق عزیز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر "دوبارہ نہیں" مہم کے تحت صنفی جرائم کی روک تھام کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں، بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والے سفاک ملزم کیخلاف قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔ڈی پی او قصور طارق عزیز نے کہاکہ قصور، پھولنگر کے علاقہ میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن