لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب میں طلبہ کو 20 ہزار موٹر سائیکلوں کی بلاسود فراہمی پراجیکٹ کے تحت پنجاب آئی ٹی بورڈ کے حکومتِ پنجاب کیلئے وضع کردہ ای بائیکس پورٹل پر 1 لاکھ سے زائد طلبہ رجسٹریشن کروا چکے۔ 16 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 20 ہزار ڈاؤن پیمنٹ اور بائیک کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ طلبہ کا سرکاری یا نجی گریجوایٹ کالج/ یونیورسٹی کا ریگولر ہونا ضروری ہے
1لاکھ سے زائد طلبہ ای بائیکس پورٹل پر رجسٹرڈ‘16ہزار آن لائن درخواستیں موصول
Apr 24, 2024