لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے مالدیپ کے صدر محمد معیزو کو ان کی جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیرالعظیم نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی اس بات کی غماض ہے کہ مالدیپ کے عوام بھارتی تھانیداری رویہ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔