لاہور(خبرنگار) سابق قائد حزب اختلاف وصوبائی وزیر رانا اکرام ربانی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی توجہ ایک اہم حقیقت پر مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بلدیہ اوکاڑ ہ کے اہلکار اور عہدیدار حکومت کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کے علاوہ شہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں ۔ان پرکروڑوں کے غبن کا ایک کیس محکمہ اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہے، جعلی این او سی پر پلازے دکانات ہاؤسنگ سوسائٹیاں تعمیر ہو رہی ہیں بجلی کے کنکشن بھی دیئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ بلدیہ اوکاڑہ کا ریکارڈ قبضہ میں لے کر سپیشل اڈٹ کرایا جائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے کہا کہ آپ پنجاب کے عوام کیلئے انقلابی بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن یہ کالی بھیڑیں محکموں کو کھوکھلا کر رہی ہیں ، منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔