ایران کیساتھ تجارتی تعلقات مثالی، تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے:سکندر حیات

Apr 24, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کا خیرمقدم کرتے  کہا ہے کہ دو طرفہ تجارتی و دیگر امور کیساتھ ساتھ ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا   ایران کے تجربات سے مستفید ہوتے ہوئے پاکستان کا لٹریسی ریٹ بڑھائیں گے اور آئوٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نکلیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پاک ایران تجارتی تعلقات مثالی ہیں۔ دونوں ممالک اہم تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے۔انہوں کہا ایران کا تعاون پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ تعلیمی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں